دھرم شالہ،15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے محدود اوورز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کے مشورہ پر میدان پر اب زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کل سے یہاں شروع ہو رہی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے موقع پر کہا کہ میں نے پہلے ہی کوہلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے،اگر آپ میچ میں دیکھو گے تو آپ دیکھیں گے کہ میں میدان پر اس سے زیادہ بات چیت کرتا ہوں کیونکہ یقینی طور پر دو شخص مختلف طرح ہی سوچیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3.0کی فتح کے بعد کوہلی کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سونپنے کی باتیں تیز ہو گئی ہیں۔ٹیم میں اس کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ اس میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ کی مستقبل کی نسل کے مینٹر کی اضافی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔دھونی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2004میں ڈبیو کرنے کے بعد کرکٹر کے طور پر وہ کافی بہتر ہو گئے ہیں۔دھونی نے کہاکہ جب آپ ٹیم کے سینئر ممبر ہوتے ہو تو کردار نہیں بدلتا، اگرچہ آپ کپتان ہو یا پھر نائب کپتان،آپ کے اوپر اضافی ذمہ داری ہوتی ہے،آپ کو نوجوانوں سے بات کرنی ہوتی ہے، آپ کو ان کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔